ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست کرناٹک کے مختلف جیلوں میں قید48قیدیوں کی سزا معاف

ریاست کرناٹک کے مختلف جیلوں میں قید48قیدیوں کی سزا معاف

Mon, 08 Oct 2018 11:28:38    S.O. News Service

بنگلورو،8؍اکتوبر(ایس او نیوز)ریاست بھر کے جیلوں میں قید48قیدیوں کی سزا کو معاف کرکے انہیں رہا کردیا گیا۔ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق ہر سال گاندھی جینتی کے موقع پر اچھے عادات واطوار والے منتخب قیدیوں کو جیل انتظامیہ کی جانب سے رہا کیا جاتاہے ۔اس بار48قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ان میں خاتون قیدی بھی شامل ہیں۔ڈی آئی جی پی برائے جیل ایچ ایس ریونا نے اخباری نمائندوں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ اس بار ریاست بھر کے مختلف جیلوں میں قید 48قیدیوں کو ان کے اچھے برتاؤ کی وجہ سے رہا کردیا گیا۔انہو ں نے بتایاکہ بنگلوروسنٹرل جیل سے 15قیدیوں کو رہا کیا گیاجبکہ 10قیدی میسورسے ،3کلبرگی سے ،2شیموگہ سے ایک وجیاپورا سے 7بلاری سے اور 10قیدی دھارواڑ جیل سے رہاکئے گئے ہیں۔ مسٹر ریونا نے بتایاکہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق گاندھی جینتی کے موقع پر 48قیدیوں کو رہا کیا گیاہے ۔اس سے قبل صرف ان ہی قیدیوں کو رہائی ملتی تھی جو عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہوتے تھے۔مگر اس بار ایسے قیدیوں کو بھی رہا کیا گیا جن کو عمر قید کی سزا نہیں ملی تھی۔

انہوں نے بتایاکہ ایسے بہت سارے قیدی جیل میں موجود ہیں جن کی عادتوں میں کافی سدھار ہورہاہے ۔اس لئے ایسے قیدیوں پر جیل انتظامیہ کی نظر ہوتی ہے ۔تاکہ وقت پر ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔انہو ں نے بتایاکہ اس بار گاندھی جینتی کے علاوہ 5مارچ 2019کودانڈی مارچ کے موقع پر بھی اسی طرح اچھے اخلاق والے قیدیوں کو رہاکیا جائے گا۔انہو ں نے بتایاکہ جیل انتظامیہ کے پاس قیدیوں کی پوری تفصیلات موجود ہوتی ہیں۔قیدیوں کی رہائی کے لئے ہم سب سے پہلے یہ دیکھتے ہیں کہ ان کی عمر 55سال یا اس سے زیادہ ہو۔طے شدہ سزا کا آدھی مدت جیل میں گزار چکا ہواس کے بعد اس پر غوروفکر کیا جاتاہے کہ ان کے اندر کس قدر سدھا رہوا ہے ۔


Share: